• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی گلاسگو میں 20 ہزار پراپرٹیز کو پانی فراہم نہیں کیا جا سکا

لندن ( جنگ نیوز) واٹر سپلائی کے نظام میں خرابی کے نتیجے میں شمالی گلاسگو میں تقریبا 20 ہزار پراپرٹیز کو پانی فراہم نہیں کیا جا سکا ۔ سکاٹش واٹر نے بتایا کہ اسے ہفتے کی صبح جی 12 ، جی 20 ، جی 23 ، جی 41 ، جی 42 ، جی 43 ، جی 61 اور جی 62 ایریاز سے لوگوں کی جانب سے بڑی تعداد میں پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے کالز موصول ہوئی ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ کنٹرول والو خرابی ہوئی تھی اور مسئلہ 11:30 بجے کے بعد حل ہو گیا۔ مکینوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پانی آلود یا رنگین ہو تو صاف ہونے تک اس استعمال نہ کریں اور باورچی خانے کے نلکے آدھے پریشر کے ساتھ چلائیں۔کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم نے اپنے نیٹ ورک میں ایک والو میں خرابی کی نشاندہی کی ہے جس کی وجہ سے صبح گلاسگو کے متعدد علاقوں میں صارفین کو پانی کی فراہمی میں خلل پڑا ہے۔ اب یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے تاہم سسٹم کو مکمل طور پر ری چارج ہونے میں کچھ وقت لگے گا ۔ کمپنی نے اس تکلیف پر صارفین سے معذرت کی ہے اور کہا کہ ان کی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے ہماری ٹیم نے خرابی کو دور کر کے پانی کی جلد از جلد فراہمی کو ممکن بنایا ۔
تازہ ترین