• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فطری حق ہے،وزیرخارجہ

روم(اے پی پی) ترک وزیرِ خارجہ مولود چاوش اوگلو کا کہنا ہے کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم میں اپنے بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے لازمی تدابیر اختیار کرے گا۔ مالودچاوش اوگلو نے اطالوی دارالحکومت روم میں ایک اخبار کو انٹرویو میں مشرقی بحیرہ روم میں قبرص کے کھلے سمندر میں ترکی کی قدرتی وسائل تلاش کرنے کی سرگرمیوں میں طاقت کا استعمال کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ضامن ہیں، ہم نے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں، مخالف حریف کسی معاہدے کے حق میں نہیں، ہم قدرتی گیس کی تلاش کی سرگرمیوں کے یکطرفہ نہ کرنے اوراس کی آمدنی کی کمیشن کی جانب سے منصفانہ تقسیم کی تجویز پیش کرتے ہیں تاہم ہمارے فریق اس معاملے میں بات کرنے کے لیے ہی تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے جنگ کرنے کے حق میں نہیں تا ہم اپنے بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فطری حق ہے۔
تازہ ترین