• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریاکا ایک انتہائی اہم تجربہ کا دعویٰ

پیانگ یانگ (این این آئی) شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سوہائی سیٹیلائٹ لانچنگ اسٹیشن سے ایک انتہائی اہم تجربہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ وہی لانچنگ اسٹیشن ہے، جس کے بارے میں امریکی حکام نے کہا تھا کہ شمالی کوریا حکومت اسے بند کرنے کا وعدہ کر چکی ہے۔ شمالی کوریا حکومت نے اس تجربے کا کامیاب قرار دیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ کس قسم کا ٹیسٹ تھا۔ ماہرین کے مطابق بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ شمالی کوریا نے اس مرتبہ میزائل کے بجائے راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایسے تجربات کی وجہ سے امریکا اور شمالی کوریا میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
تازہ ترین