• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر ٹرمپ کا اظہار تشکر

واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اسکالر کی رہائی پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آپس میں ڈیل کرسکتے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکا خوش ہے کہ ایران نے اس معاملے میں تعمیری کردار ادا کیا، اس موقع پر انہوں نے رہائی میں کردار پر سوئٹزرلینڈ کا بھی شکر یہ اداکیا۔ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سوشل میڈیا پر رہائی میں شریک تمام افراد خصوصاً سوئس حکومت کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ مسعود سلیمانی اوریووانگ جلد اپنے گھر والوں کے ساتھ ہوں گے جب کہ انہوں نے جہاز میں دوران سفر مسعود سلیمانی کے ساتھ تصویر بھی ٹوئٹ کی ہے۔

تازہ ترین