• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فرانس، پنشن اصلاحات کیخلاف چوتھے روز بھی ہڑتال

فرانس، پنشن اصلاحات کیخلاف چوتھے روز بھی ہڑتال 


پیرس (رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ) فرانس بھر میں مجوزہ پنشن اصلاحات کے خلاف چوتھے روز بھی جزوی ہڑتال رہی ، پولیس جمعرات کو ہنگامہ آرائی میں ملوث عناصر کی گرفتاری کےلئے سرگرم عمل ہے، اب تک243سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے،ٹریڈ یونین سی جی ٹی کے جنرل سکریٹری فلپ مارٹنیز نے بھی یونینز کے لئے حکومتکے "توہین" آمیز ریمارکس کی مذمت کی اور کہا کہ محاذآرائی کاراستہ ٹریڈ یونینز کا نہیںبلکہ حکومت اختیار کررہی ہے، پنشن اصلاحات کے بارے میں ہڑتال کے بارے میں "سی جی ٹی " کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ وزیراعظم ایڈورڈ فلپ کی طرف بدھ کے اعلانات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، سی جی ٹی کے رہنما نے مزید کہا ، "ہم بدھ کی رات دیکھیں گے کہ جمعرات کو کرناہے اور اس کے بعد ہی ہڑتال جاری رکھنے یا ختم کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نےموجودہ نظام کی بہتری اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین