• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسرائیل کا سب سے زیادہ ہمدرد اور بہترین دوست میں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل کا سب سے زیادہ ہمدرد اور بہترین دوست میں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ 


واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے اب تک کے تمام صدور میں اسرائیل کا سب سے زیادہ ہمدرد اور بہترین دوست میں ہوں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی امریکی کونسل کی نیشنل سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی حیثیت سے اسرائیل کا سب سے ہمدرد اور بہترین دوست میرے سوا کوئی اور نہیں رہا ہوگا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں نے اسرائیل سے جو وعدے کیے انہیں نبھایا اور تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا کٹھن کام بھی میری صدارت میں ہوا جس پر مخالفین کے ساتھ ساتھ میرے اپنے بھی ناقد ہوگئے تھے لیکن میں نے کسی کی پرواہ نہیں کی۔

تازہ ترین