• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا حملے سے قبل سعودی حملہ آور فائرنگ کی وڈیوز دیکھتا رہا

واشنگٹن(جنگ نیوز)سعودی طالب علم محمد سعید الشمرانی جس نے فلوریڈا میں امریکی بحریہ کے اڈے پر گولیاں چلا کر تین افراد کو ہلاک کیا، اس نے اسی ہفتے رات کے کھانے کی میزبانی کی تھی، جس دوران تین دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ اس نے اجتماعی شوٹنگ کے واقعات کی وڈیوز دیکھی تھیں ۔امریکی اہلکار کے مطابق رات کے کھانے میں شریک تین طالبعلموں نے جمعے کے دن پینساکولا میں بحریہ اور فضائیہ کے اسٹیشن پر ہونے والے حملے کی عمارت کے باہر وڈیو ریکارڈنگ کی۔ انہوں نے یہ بات نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی جنھیں اس سے قبل وفاقی حکام نے بریفنگ دی تھی۔

تازہ ترین