• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات، اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

ابو ظبی(جنگ نیوز) متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں 15دسمبر سے 11جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم نے رواں سال کی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، اس بار بچوں کو موسم سرما کی پورے ایک ماہ کی چھٹیاں مل جائیں گی۔ موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 15 دسمبر سے ہوگا اور یہ 9جنوری تک جاری رہیں گی۔تاہم چھٹیوں کا آغاز 13دسمبر سے ہی ہوجائے گا کیوں کہ جمعہ اور ہفتے کی چھٹی ہوتی ہے۔ اسی طرح 10 اور 11 جنوری کو بھی ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث تدریسی عمل کا آغاز 12جنوری سے ہوگا۔

تازہ ترین