• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں امن کاواحد راستہ نیٹو کاانخلاء ہے ‘جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار چشتی صوبائی کنونیئر مفتی شفیع الدین ڈپٹی کنونیئرحاجی عبیداللہ حقانی حاجی حیات اللہ کاکڑ سالار عبدالولی ودیگر نے کہا ہےکہ امریکہ مذکرات سے راہ فرار اختیارنہ کرتا تو آج رسوائی کاسامنا نہ کرتا افغانستان میں امن کاواحد راستہ نیٹو کاانخلاء ہے امریکہ مفاہمتی عمل میں رکاوٹ ڈال کر صرف ذاتی مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن مجاہدین ان کا خواب پورا ہونے نہیں دینگے امریکہ کاوجود پورے خطے کیلئے ناسور بن چکا ہے خصوصاً اسلامی ممالک میں معاشی تباہی‘دہشت گردی اور بدامنی کا ذمہ دار امریکہ ہے مولوی اخترمحمدعثمانی شہید مولوی اخترمحمدمنصورشہیدسمیت دیگرشہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے 15سال تک امریکی جیلوں میں قید رہنے والے ملابرادرملافاضل ملاخیراللہ خیرخواہ ملانوراللہ نوری انیس حقانی آج افغانستان کی جانب سے امریکہ سے مذاکرات کررہے ہیں۔ 
تازہ ترین