• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ڈاک ملازمین کو صبح 9بجے دفترحاضری یقینی بنانے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ڈاک سرکل آفس ملتان افسران اور اہلکاروں کو صبح 9بجے دفترحاضری کا پابند کردیا گیاہے ، ایک منٹ کی تاخیر پر فوری ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ، محکمہ ڈاک سرکل آفس میں اہلکاروں سمیت افسران کی صبح 9بجے دفتر حاضری کویقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ، ڈاک حکام نے احکامات جاری کئے ہیں کہ جو اہلکار ایک منٹ کی تاخیر سے بھی آفس پہنچےاس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی ، اس حوالے سے سرکل آفس کا حاضری رجسٹرڈ روزانہ کی بنیاد وں پر چیک کیا جارہاہے ۔
تازہ ترین