• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے کی نااہلی ، خطرناک ہورڈنگز بورڈز کیخلاف آپریشن بند

ملتان(سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے ملتان کی نااہلی کی وجہ سے بڑے خطرناک ہورڈنگز بورڈز کے خلاف آپریشن عرصہ دراز سے بندہے، ذرائع کے مطابق پی ایچ اے نے شہر بھر میں خطرناک غیر قانونی ہورڈنگز بورڈز کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا لیکن 90 فیصد غیر قانونی بورڈز میں سے صرف 5 فیصد غیر قانونی بورڈز کاٹے گئے جبکہ اس وقت بھی 80 فیصد سے زائد غیر قانونی بورڈز شہر کی سڑکوں پر آویزاں ہیں جبکہ دوسری طرف پی ایچ اے کی جانب سے گذشتہ6 ماہ میں ایک بھی آپریشن نہیں کیا گیا ، خطرناک اور غیر قانونی ہورڈنگز بورڈز بدستور موجود ہیں ، معلوم ہوا ہے کہ پی ایچ اے نےافرادی قوت اور مشینری کی کمی کی وجہ سے آپریشن روک دیا ہے ۔
تازہ ترین