• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیا ت،چو ری ، سمیت مختلف مقدما ت میں ملوث8ملزموں کو جیل بھجوانے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈیوٹی مجسٹریٹ عدالت نے منشیا ت،چو ری ، شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے پتنگ بیچنے ، جھوٹی اطلاع دینے کے مقدما ت میں ملوث8ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے ملزمان میں ما جدعلی شاہ، طا رق حسین، عارف علی، ر مضا ن ا حمد، محمد فر حان ، ربنواز،عبدالرحمٰن اور یعقوب شامل ہیں جبکہ فاضل عدالت نے چوری کے ملزم سا جدعلی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے، ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ون ویلنگ، تیز رفتاری ، ناجائز اسلحہ،بغیر این او سی پیٹرول اور ایل پی جی فروخت کرنے کے مقدمات میں ملوث 19ملزموں کو ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے ، ملزموں میں مجاہد، ہاشم، عبداللہ، عدنان، شاہ زیب، ذیشان، رمضان، ارسلان ، جمیل ، محمدشاہد، محمد موسیٰ اور عبدالقیوم، مہر علی، کاشف،محمد صابر، ریاض، رمضان، یاسر اورمحمد طارق شامل ہیں۔
تازہ ترین