• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارک میں بیٹھ کرشیشہ پینے پر 3نوجوان گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)شا ہ رکن عالم پولیس نے پارک میں بیٹھ کرشیشہ پینے کے الزام میں 3 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے، شاہ رکن عالم پولیس کو اطلاع ملی کہ 3 افراد جناح پارک میں شیشہ (حقہ ) پی رہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزمان سلمان ، اویس اور ارسلان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے ایک حقہ اور4عدد فلیور برآمد کر لئے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تازہ ترین