• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام بجلی چوری روکنے کیلئے میپکو کا ساتھ دے:سپرنٹنڈنٹ انجینئر خانیوال

کبیروالا(نامہ نگار) کھلی کچہریوں کا مقصد کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہے، صارفین کو بہتر سہو لیات کی فراہمی کے لئے موثر اقداما ت اٹھائے گئے ہیں،میپکو کے بارے شکایات کے ازالے کیلئے فوری کاروائی کی جائیگی، بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقداما ت اٹھائے گئے ہیں،ہر شہری بجلی چوری روک کے لئے میپکو انتظامیہ کا ہاتھ بٹائے، ان خیالا ت کا اظہار کبیروالا میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر میپکو خانیوال محمد شہزاد راعی نے گزشتہ روز کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہین انہوں نے مزید کہا کہ،بجلی چور معاشرے کا ناسور ہیں انکے خاتمہ کیلئے ہم سب کو بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کی وجہ سے عام آدمی متاثر ہوتا تھا اب ایسا نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں صارفین کی جانب سے شکایات پر حل کے لئے فوری احکامات جاری جارہے ہین تاہم کسی بھی مزید شکائت کی صورت صارفین کے لئے دفاتر کے دورزاے ہمہ وقت کھلے ہیں،اس موقع پر انہوں نے کسٹمر سروس کو فعال اورسب ڈویژن فیڈر کے تمام ایس ڈی اوز کو 12بجے تک دفتر بیٹھنے کی ھدایت کی،کھلی کچہری میں ایکسین کبیروالا نصراللہ خان،مسعود قریشی،ایس ڈی اوز محمد یونس،راؤ عابد سرور،راؤ راشد سمیت دیگر میپکو حکام نے کی شرکت، کھلی کچہری میں ایس ای شہزاد راعی نے صارفین کی شکایات پر موقع پر احکاما ت جاری کئے۔
تازہ ترین