• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن دہشتگردی کے بعد سب سے بڑا خطرہ ہے:ندیم ممتاز قریشی

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا ہے کہ کرپشن دہشت گردی کے بعد سب سے بڑا خطرہ ہے، کرپشن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کا ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے ، مستقبل پاکستان نے اپنے پارٹی منشور میں کرپشن کے مرتکب افراد کیلئے سزا بطور سزائے موت تجویز کررکھی ہے ،اگر حکومت اس کو قانون کا حصہ بنا دے تو بدعنوان عناصر کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے ،وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم اور اختیارات کے ناجائز استعمال نے سماجی اور معاشرتی اسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ انسانی ومذہبی اقدار کو پامال کرکے رکھ دیا ہے ،آج 9دسمبر عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر ہم سب کو یہ عہد کرنا ہوگا کرپشن کے خاتمے میں ہر ایک شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
تازہ ترین