• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی افواہیں بےبنیاد ہیں، ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں کرنے والے خواب دیکھ رہے ہیں۔

چوہدری برادران ہمارے بھائی ہیں، وہ ہمارے ساتھ ہیں، کہیں نہیں جارہے، وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی افواہیں بھی بے بنیاد ہیں، عمران خان کی سرپرستی میں حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی میں کچھ نہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اچھا کام کررہے ہیں میں ان سے خوش ہوں، فردوس عاشق اعوان بھی اچھا کام کررہی ہیں ۔

تازہ ترین