• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ اور آئی جی میں اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا

کراچی(آئی این پی) صوبائی محکمہ اطلاعات نے حکومت سندھ اور آئی جی سندھ میں اختلافات کی خبر وں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ 

وزارت اطلاعات سندھ کے مطابق محکمہ پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ معمول کی کاروائی ہے، آئی جی سندھ نے ایس ایس پی شکارپور کو چارج چھوڑنے سے منع نہیں کیا، ایس ایس پی شکارپور کی ٹرانسفر کے احکامات جمعہ کے روز جاری ہوئے۔

محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی جیکب آباد پیر کے روز ایس ایس پی شکارپور کی جگہ چارج سنبھالیں گے۔ 

شکارپور میں نئے ایس ایس پی کی تعنیاتی تک ایس ایس پی جیکب آبا د، شکارپور کا بھی چارج سنبھالیں گے۔

تازہ ترین