• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ نے طلبہ یونین بحالی کا بل منظور کرلیا

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے طُلبہ یونین بحالی کا بل منظور کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طلبہ یونین کے بحال کردہ طلبہ یونین بل 2019ء کے مطابق اسٹوڈنٹ یونین کسی بھی تعلیمی ادارے، تعلیمی و تربیتی ادارے چاہے وہ پبلک یا نجی ہو بنائی جا سکتی ہے۔

طلبہ یونین کو تعلیمی سرگرمیوں کو روکنےم اسٹوڈنٹس یا اسٹوڈنٹ گروپس میں نفرت پھلانا خلاف قانون ہوگا۔

طلبہ یونین اسلحہ رکھنا، اسلحہ کا استعمال یا تعلیمی اداروں میں لانا خلاف قانون ہوگا، طلبہ یونین کا کام تعلیمی ماحول بہتر کرنا اور نظم و ضبط پیدا کرنا، غیر نصابی سر گرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گی۔

طلبہ یونین 7 سے 11 ممبران پر مشتمل ہوگی جبکہ یہ یونین طلبہ منتخب کر یں گے، طلبہ یونین کا کام سوشل اور اکیڈمک ویلفیئر کو بہتر کرنا ہوگا۔

سندھ کابینہ میں طلبہ یونین بحالی کا بل منظور ہونے کے بعد یہ بل اسمبلی میں متعارف کرکے اسٹیڈنگ کمیٹی آن لا کوبھیجا جائے گا جہاں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کرکے بل پاس کیا جائے گا۔

تازہ ترین