• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بحریہ میں ہنگور ڈے کی تقریبات کا انعقاد

پاکستان بحریہ میں ہنگور ڈے کی تقریبات کا انعقاد


پاکستان بحریہ میں 48ویں ہنگور ڈے کی تقریبات کا انعقاد کیا  گیا، دن کی مرکزی تقریب پاکستان میری ٹائم میوزیم میں منعقد کی گئی۔

وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) احمد تسنیم تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر وائس ایڈمرل احمد تسنیم کا کہنا تھا کہ سب میرین ہنگور کے جرأت مندانہ معرکے کی بدولت بھارتی بحریہ کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے: ’ہنگور ڈے‘ کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری جاری

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگ71ء میں سب میرین ہنگور نے بھارتی بحری جہاز ککری کو غرقاب اور کرپان کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔

سب میرین ہنگور کے اسی کارنامے کی یاد میں پاک بحریہ ہر برس 9 دسمبر کو ہنگور ڈے مناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’ ہنگور ڈے‘ پر خصوصی پرومو

تقریب میں بحریہ کالج کے طلباء نے ملی نغمے گا  کر قوم کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں سب میرین ہنگور کے غازیوں اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین