• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنر کے لیے 2 نام شارٹ لسٹ ہوگئے

چیف الیکشن کمشنر کے لیے 2 نام شارٹ لسٹ ہوگئے


چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کےلئے حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے لیے فضل عباس میکن اور اخلاق تارڑ کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں۔

حکومت نے فضل عباس میکن اور اپوزیشن نے اخلاق تارڑ کا نام چیف الیکشن کمیشن کے لیے دے دیا ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر کےلیے حکومت اور اپوزیشن کے فائنل کیے گئے نام پر پارلیمانی کمیٹی کےا جلاس میں غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر شیریں مزاری کی زیر صدارت ہوگا ،جس میں چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق ہونے کا امکان ہے ۔

تازہ ترین