• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت یوسفزئی کا چیئرمین نیب کے بیان پر ردعمل

شوکت یوسفزئی کا چیئرمین نیب کے بیان پر ردعمل


خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا چیئرمین قومی احتساب بیورو( نیب) کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہاکہ لوگوں نے مال کھایا نیب نے پکڑا لیکن بدقسمتی سے ایک پائی وصول نہ ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور( بی آرٹی پشاور) منصوبے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے سارا کام اپنی نگرانی میں کیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے استفسار کیا کہ ’کیا کوئی کمپنی ایک صوبے میں بلیک لسٹ ہو تو وہ دوسرے صوبے میں بھی بلیک لسٹ ہوگی؟‘

ان کا کہنا تھاکہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کرے اگر اسے کوئی دستاویزات مطلوب ہوں تو ہم دینے کے لیے تیار ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کو بتا دینا چاہیے کہ مالم جبہ میں کیا ہے، مجھے نہیں پتا نیب نے اس میں کیا دیکھا اور کیا چاہتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مالم جبہ کی ایک انچ زمین بھی کسی کو نہیں دی گئی، ہم کو ٹارچر کیا جارہا ہے، اگر مالم جبہ اور بی آر ٹی کے ثبوت ہیں تو ہم کو پکڑیں۔

تازہ ترین