• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی بندش،ضلع شرقی،غربی اور وسطی میں فراہمی آب جزوی متاثر ہوگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کے ا لیکٹرک اپنے فیڈرز کی سالانہ مرمت کے باعث واٹربورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی جزوی فراہمی 10 دسمبر منگل کی صبح 8 سے رات 8 بجے تک بند رکھے گا،اس دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 21 میں سے صرف 2پمپ بند رہیں گے جبکہ شہر کو دیگر پمپس سے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری رہے گی،دو پمپس سے فراہمی آب بند ہونے کے باعث ضلع شرقی، غربی اور وسطی میں پانی کی فراہمی جزوی متاثر ہوگی ،متاثرہ اضلاع میں 50 ملین گیلن پانی کم فراہم کیا جائے گا،دریں اثنا اتوار کو حب پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کے باعث پھٹنے والی 66انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت ریکار ڈ مدت میں پیر کی صبح مکمل کرکے لائن کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کے بعد پیر کو دن 10بجے پانی کی معمول کے مطابق فراہمی شروع کردی گئی ۔
تازہ ترین