• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کو در پیش مسائل حل کرنا چاہتے ہیں،مئیر کراچی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ معذور افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومت ایک پیج پر ہیں،ہم سب چاہتے ہیں کہ ان لوگوں کو بھی عام افراد کی طرح تمام بنیادی سہولیات میسر آئیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ڈس ایبلڈ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر معذور افراد کیلئے کام کرنے والے اداروں کے نمائندوں سمیت معذور افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ وسیم اختر نے کہا کہ ہم جسمانی معذوری کا شکار افرادکو درپیش مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہ لوگ بغیر کسی سہارے کے خودمختار انداز میں اپنی زندگی گزار سکیں، انہوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ کی کوششوں سے قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے بل منظور کر لیا ہے اور توقع ہے کہ قومی اسمبلی بھی جلد ہی اس بل کو منظور کر لے گی ۔
تازہ ترین