• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوب گوٹھ میں جھاڑیوں،یوسف پلازہ کے قریب پارک سے2 افراد کی لاشں ملیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سہراب گوٹھ تھانے کی حدود ایوب گوٹھ میں بازار کے قریب جھاڑیوں سے 45 سالہ محمد اشرف کی لاش ملی، پولیس کے مطابق مقتول ناظم آباد نمبر4 کا رہائشی تھا، نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے، دریں اثنا یوسف پلازہ کے قریب پارک سے 40 سے 45 برس کے شخص کی لاش ملی، پولیس نے لاش عباسی اسپتال منتقل کی ، متوفی کے پاس سے شناخت کے حوالے سےکوئی چیز نہیں ملی ،ڈاکٹروں نے وجہ موت نشے کی زیادتی قرار دی ہے ، لاش سرخانےمنتقل کردی گئی ۔
تازہ ترین