• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ وسطی کے پارکس،کھیل کے میدان اورگرین بیلٹوں کی فوری بحالی کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ انفرااسٹرکچر کمپنی لمیٹڈ نے اپنے پروجیکٹ مینیجر و تمام متعلقہ کنٹریکٹرز کو بلدیہ وسطی کے تمام پارکس، کھیل کے میدان اور گرین بیلٹوں کو خالی کرنے اور انکی فوری بحالی کا حکم دیا ہے ، بلدیہ وسطی کے اعلامیے کے مطابق چیئر مین ریحان ہاشمی نے متعدد مرتبہ سندھ انفرا اسٹرکچر کمپنی کو اپنے تحفظات و عوامی مشکلات سے آگاہ کیا تھا اور گزشتہ ہفتے بھی ایک خط ارسال کیا تھا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بلدیہ وسطی کے سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے زیر استعمال متعدد پارکس،پلے گراؤنڈز،گرین بیلٹس اور دیگر جگہیں پلانٹس کی تنصیب سے تباہ و برباد ہوچکے ہیں جبکہ ہیوی وہیکلز کی آمد اور اٹھنے والے دھول مٹی و گرد و غبار سے عوام شدید پریشانیوں اور مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جبکہ لگائے گئے کرشنگ پلانٹس کا کام ضلع وسطی سے بھی ختم ہوچکا ہے۔
تازہ ترین