• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیر تھانے کی حدود بابا موڑ کے قریب مسلح ملزمان نے ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا ، جسے اسپتال منتقل کیاگیا ، جہا ںاس کی شناخت 22 سالہ فہد حسین ولد خالد حسین کے نام سے ہوئی ہے ، سائٹ سپر ہائی وےتھانے کی حدود چاکر ہوٹل کے قریب ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت میں فائرنگ کرکے40 سالہ حبیب اللہ ولد گل خان کو زخمی کردیا ۔سائٹ بی تھانے کی حدود شیر شاہ پراچہ قبرستان کے قریب مسلح ملزمان نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کر کے 35 سالہ عالمگیر ولد فیض اللہ کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔ جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے28 سالہ اختر علی زخمی ہوگیا ۔
تازہ ترین