• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلے کے آرٹ پیس پر مہوش حیات کا دلچسپ تبصرہ

کراچی (ایجنسیاں) چند روز سے امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک آرٹ گیلری میں دیوار پر ٹیپ سے چپکا کیلا جو ایک لاکھ 20ہزار امریکی ڈالرز میں فروخت ہوا تھا سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر جہاں اس کیلے کے حوالے سے بحث جاری ہے وہیں پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے بھی کروڑوں روپے مالیت کے کیلے کے آرٹ پیس پر د مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرہ کیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ میں خود آرٹ سے محبت کرنے والوں میں سے ایک ہوں لیکن میں کچھ چیزیں سمجھنے سے قاصر ہوں جسے آج کل آرٹ سمجھا جا رہا ہے۔ مہوش حیات نے دلچسپ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ دراصل میں بھی ایک آرٹسٹ بننے کے بارے میں سوچ رہی ہوں اور ایک کریلے کو بذریعہ ٹیپ دیوار پر چپکانے کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے لکھا کہ اگر ایک کیلا کروڑوں میں فروخت ہوسکتا ہے تو کریلا دیوار پر چپکانے سے حیرت انگیز فائدہ مل سکتا ہے۔ مہوش حیات کے ٹوئٹ پر صارفین نے بھی ملے جلے انداز میں تبصرے کرنا شروع کر دیئے۔

تازہ ترین