• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”سیسیم اسٹریٹ “کے ’بِگ برڈ ‘ کیرول اسپینی انتقال کر گئے

واشنگٹن(ایجنسیاں)امریکا کے مشہور عالم بچوں کے شو ”سیسیم اسٹریٹ “کے دو لافانی کرداروں ییلو ’بگ برڈ ‘اور گرین مونسٹر ’آسکر دی گروچ ‘کو نصف صدی تک زندگی دینے والے پتلی باز اور اداکار کیرول اسپینی انتقال کر گئے۔ سیسیم ورکشاپ آرگنائزہشن سے جاری بیان کے مطابق کیرول اسپینی کی عمر 85 برس تھی ان کا انتقال کنیکٹی کٹ میں ان کے گھر میں ہوا وہ کچھ عرصہ سے اعصابی عارضے ’ڈیسٹونیا ڈس آرڈر‘ کا شکار تھے۔کیرول گزشتہ سال سیسیم اسٹریٹ سے سبکدوش ہوئے تھے ۔سیسیم اسٹریٹ شو کو 50سال مکمل ہونے پر روان سال کینیڈی سنٹڑ کی جانب سے امریکہ کا اعلیٰ ثقافتی ایوارڈ دیا گیا ہے۔کیرول اسپینی کو متعدد ڈے ٹائم اینی ایوارڈ ز اور لائف تائم ایچیومنٹ ایوارڈ حاصل ہے، ان کو بیسٹ چلڈرن ریکارڈنگ کا بہترین گریمی ایورڈ بھی دیا گیا۔انھوں نے گزشتہ سال اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان دو کرداروں نے میری روح کی آبیاری کی اور میرے دل کے دروازے کھولے۔انھوں نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ان کرداروں کے لئے اپنے پیش رو کا انتخاب خود کیا تھا۔اسپینی نے اپنے کیریئر میں کم از کم 70پتلیوں کو آواز و حرکات سے نوازا انھوں نے اس کام کی ابتداء12 سال کی عمر میں کی۔انھوں نے 1969 میں سیسیم اسٹریٹ کے لئے کام شروع کیا۔ان کی زندگی پر 2014میں ایک فلم بھی ریلیز کی گئی جس کا نام ”آئی ایم بگ برڈ -دی کیرول اسپینی اسٹوری“ تھا۔ان کو امریکی لائبریری آف کانگریس سے 2000میں لیونگ لیجنڈ کا خطاب اور ہولی وڈ واک آف فیم کا اسٹار سے نوازا گیا۔

تازہ ترین