• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق شاہ کی آٹھویں برسی آج منائی جائے گی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اردو،پشتو اور پنجابی فلموں کے نامور اداکار طارق شاہ کی آٹھویں برسی 10 دسمبر کو منائی جائے گی۔طارق شاہ 1952 میں مردان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی بطور ہیرو پہلی اردو فلم”اپریل فول“ تھی جبکہ مرحوم نے پشتو فلم شہباز سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ طارق شاہ نے پشتو، اردو اور پنجابی کی 150 سے زائد فلموں میں کام کیا، وہ ہیرو بننے کے خواہش مند مگر بطور ولن عوام نے زیادہ پسند کیا۔ بطور پروڈیوسر بھی طارق شاہ نے متعدد پشتو فلمیں بنائی۔ طارق شاہ نے اپنے بڑے بیٹے ببرک شاہ کو بھی عجب گل کی فلم میں بطور ہیرو متعارف کروایا۔ طارق شاہ10دسمبر 2011کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے۔
تازہ ترین