• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم”لٹل ویمن“25دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

لاس اینجلس (ایجنسیاں) ہولی وڈ فلم”لٹل ویمن“25 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ گریٹا گیروگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”لٹل ویمن“ کی کہانی امریکی ناول نگارلوئس میالکوٹ کے 1868میں لکھے گئے ناول”لٹل ویمن“ کی کہانی سے ماخوذ ہے، فلم کی کاسٹ میں ساؤرسی رونن، ایما وٹسن، فلورنس پگ، علیزہ سکنلن، لورا ڈرن اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کا ورلڈ پریمیئر7دسمبر کو نیو یارک سٹی کے ماڈرن آرٹ میوزیم میں پیش کیا گیا ۔اس سے قبل اسی نام سے 1994 میں فلم بنائی گئی تھی۔
تازہ ترین