• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چھوٹی بہن لتا منگیشکر کے گھر واپس آنے پر خوش ہوں، دلیپ کمار

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی اداکار دلیپ کمار کا کہنا ہے کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ میری چھوٹی بہن ’لتا منگیشکر‘ اسپتال سے گھر واپس آگئی ہے۔ بولی وڈ کے مشہور اداکار دلیپ کمار نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف بھارتی کلا سیکل گلوکارہ لتا منگیشکر کے اسپتال سے گھر آنے کی خبر دیتے ہوئے اپنی، اپنی اہلیہ سائرہ بانو اور لتا منگیشکر کی تصویر شیئر کی۔

لتا منگیشکر کے اسپتال سے گھر آنے پر دلیپ کمار نے اپنی خوشی کا اظہار کردیا


جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے یہ سُن کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ میری چھوٹی بہن لتا منگیشکر اسپتال سے صحت یاب ہوکر اپنے گھر واپس آگئی ہیں، براہ ِ کرم آپ اپنی اچھی طرح سے دیکھ بھال کریں۔‘دوسری جانب اِس سے قبل لتا منگیشکر نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی گھر واپسی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں پچھلے 28 دن سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھی جہاں ڈاکٹروں نے مجھے بتایا تھا کہ مجھے نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب تک آپ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوجاتیں اُس وقت تک آپ کو اسپتال میں رہنا ہوگا اور ٹھیک ہونے کے بعد آپ گھر جا سکتی ہیں۔‘واضح رہے کہ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر 11نومبر کو بریچ کینڈی اسپتال میں علاج کےلیے داخل ہوئی تھیں۔

تازہ ترین