• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینیمیٹڈ فلم فروزن ٹو کا تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج

لاس اینجلس (ایجنسیاں) امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم فروزن ٹو کا مسلسل تیسرے ہفتے بھی راج برقرار ہے۔ افسانوی کہانی دی اسنو کوئین سے ماخوذ اینی میٹڈ فلم فروزن ٹو تھینکس گیونگ ویک اینڈ پر 34 اعشاریہ 4 ملین ڈالر کما کر پہلے نمبر پر موجود ہے۔ فلم کے سیکوئل میں ایل سا اینا کرسٹوف اور اولف اپنی سلطنت کے قدیم رازوں کو جاننے کیلئے ایک نئے ایڈونچر پر نکل چکے ہیں۔ فروزن ٹو 2013 میں ریلیز کی جانے والی بلاک بسٹر فلم فروزن کا سیکوئل ہے۔ 2013میں 150ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار کی جانے والی فلم فروزن نے دو آسکر ایوارڈ جیتے تھے اور مجموعی طور پر ایک اعشاریہ دو بلین ڈالرز کی کمائی کی تھی۔ دوسری جانب ناول نگار کے قتل اور اس کے قاتلوں کی تلاش پر بنی کامیڈی کرائم ڈرامہ فلم نائیوز آؤٹ 14 اعشاریہ 2 ملین ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ ایکشن ڈرامہ فلم فورڈ ورسز فراری 6 اعشاریہ 5 ملین ڈالر کے ساتھ باکس آفس پر تیسرے نمبر پر ہے۔
تازہ ترین