• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم انڈسٹری میں میرا کسی سے مقابلہ نہیں ،میرا

لاہور( ایجنسیاں)لولی وڈا سٹار میرا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں میر ا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ،جب فلم انڈسٹری میں کئی اداکارائیں موجود تھیں، تب بھی میرے مقابلے کی کوئی اداکارہ نہیں تھی ۔ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میں یہ بات دعویٰ سے کہہ سکتی ہوں کہ جس قدر لگن اور محنت کے ساتھ میں نے فلموں میں اداکاری کی ہے اس طرح دوسری کسی اداکارہ نے کام نہیں کیا ۔ میں کسی کو کمتر نہیں سمجھتی مگر سب کا اپنا اپنا معیار ہوتا ہے اور میں اپنا موازنہ اپنی ذات سے کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جب میری کوئی نئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو خود سینما گھر جا کر اسے دیکھتی ہوں اور اپنی خامیاں تلاش کرنے کے بعد اگلے پروجیکٹ فلم میں انہیں دور کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔میرا نے کہا کہ فلم ’’باجی ‘‘نے فلم بینوں کو متوجہ کیا ہے اور ہدایتکار ثاقب ملک کے نئے پروجیکٹ میں نظر آئوں گی جس کا حتمی نام طے نہیں ہوا تاہم امکان ہے کہ یہ فلم ’’باجی ‘‘ کاسیکوئل ہوگا۔
تازہ ترین