• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے سے 5 افراد ہلاک

ویلنگٹن (جنگ نیوز) نيوزی لينڈ ميں ايک آتش فشاں پھٹنے سے کم از کم 5 افراد کی ہلاکت کی تصديق ہو چکی ہے جبکہ کئی افراد ابھی تک لاپتہ ہيں۔ يہ آتش فشاں ايک معروف سياحتی جزيرے وائٹ آئی لينڈ پر پير کی صبح پھٹا اور اس کے نتيجے ميں وہاں افراتفری پھيل گئی۔ حکام نے بتايا ہے کہ جس وقت يہ قدرتی آفت رونما ہوئی، اس وقت تقريباً پچاس سياح جزيرے پر موجود تھے تاہم صرف تيئس کی واپسی ممکن ہوئی۔ نتيجتاً حکام نے ہلاک شدگان اور زخميوں کی تعداد ميں اضافے کا خدشہ ظاہر کيا ہے۔ حکام نے يہ بھی بتايا کہ فی الحال امدادی کارروائيوں کے ليے حالات سازگار نہیں۔

تازہ ترین