• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حاجیوں کے بینکوں میں جمع پیسے پر سود، رقم انہی پرخرچ ہوتی ہے

حاجیوں کے بینکوں میں جمع پیسے پر سود، رقم انہی پرخرچ ہوتی ہے


اسلام آباد (آئی این پی) وزراتِ مذہبی امور نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں حجاج کی جمع رقم پر بینکوں سے سود لیے جانے کا انکشاف کیا ہے،گزشتہ پانچ سال کے دوران حجاج کی رقم پر ایک ارب 17 کروڑ روپے کا سود حاصل ہوا۔

وزرات مذہبی امور نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں بتایا کہ سود کی رقم حجاج کی ویکسین، ٹریننگ، دواں اور میڈیا مہم پر خرچ کی جاتی ہے۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں وزرات مذہبی امور نے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ حجاج کی رقم پر 2018 میں 21 کروڑ روپے اور گزشتہ پانچ سال کے دوران حجاج کی رقم پر ایک ارب 17 کروڑ روپے کا سود حاصل ہوا۔

ایوان کو بتایا گیا کہ قرعہ اندازی کے بعد ناکام ردخواست گزاروں کو رقم واپس کر دی جاتی ہے۔

وزرات مذہبی امور کے مطابق گزشتہ برس 3 لاکھ 74 ہزار 857 پاکستانیوں نے حج درخواستیں دیں اور درخواستوں کے ساتھ 106 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم اکٹھی ہوئی۔ 

ایوان میں دئیے گئے جواب میں وزرات مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سود کی رقم حجاج کی ویکسین، ٹریننگ، دواں اور میڈیا مہم پر خرچ کی جاتی ہے۔

تازہ ترین