• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز،بیوروکریٹس اور جرنیلوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے،سراج الحق

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے عالمی یوم انسداد کرپشن کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوتا،لوگ اسے یکطرفہ احتساب کہیں گے،نیب کو اپنی غیر جانبداری ثابت کرنا ہوگی، نیب کی اب تک کی کارکردگی چند لوگوں کی گرفتاری کے علاوہ کچھ نہیں ،سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ ججز،بیوروکریٹس اور جرنیلوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے،جب تک سب کا بلاامتیاز احتساب نہیں ہوتا ،احتساب کے پورے نظام پر انگلیاں اٹھتی رہیں گی،نیب کے چیئرمین کا یہ بیان کہ نیب ابھی کاروائی نہیں کرتا اور چند وزراءاعلانات پہلے کردیتے ہیں نے بھی اس ادارے کو فریق بنادیا ہے،کرپشن بڑے لوگ کرتے ہیں اور اس کے برے اثرات غریب پر پڑتے ہیں،ملکی دولت لوٹنے والوں کا آج تک کسی نے ہاتھ نہیں روکا۔
تازہ ترین