• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن لینڈ کی 34 سالہ سانا مارین دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم بن گئیں

کراچی (جنگ نیوز) یورپی ملک فن لینڈ کی 34 سالہ سیاستدان سانا مارین دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم بن گئیں۔

سانا مارین جہاں دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم بنی ہیں، وہیں وہ فن لینڈ کی اب تک بننے والی تیسری خاتون وزیر اعظم بھی بنی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہےکہ سانا مارین پہلی بار فن لینڈ کی 5 سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے بننے والی حکومت کے تحت وزیر اعظم بنی ہیں اور اس اتحاد میں شامل پانچوں سیاسی جماعتوں کی سربراہی خواتین کے پاس ہے۔34

سالہ سانا مارین کا تعلق فن لینڈ کی معروف سیاسی جماعت ’سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی پی) سے ہے اور وہ گزشتہ ہفتے مستعفی ہونے والے وزیر اعظم اینتی رینے کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد وزیر اعظم بنی ہیں۔خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی اعلیٰ کونسل میں شامل 32 ارکان میں سے 29 ارکان نے 34 سالہ خاتون کو وزیر اعظم بنانے کے لیے ووٹ دیا۔

تازہ ترین