• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزگار کیلئے باہر جانیوالے پاکستانیوں میں اضافہ

ابوظبی(جنگ نیوز)ایک سال کے دوران پاکستان سے روزگارکیلئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جانے والے افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔وزارت سمندر پار پاکستانیز کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں 2 لاکھ 58 ہزار 215 افراد روزگار کی تلاش میں سعودی عرب گئے جبکہ اسی عرصے میں ایک لاکھ 76 ہزار 947 افراد متحدہ عرب امارات گئے۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بتایا کہ سعودی عرب جانے والوں کی یہ تعداد گزشتہ سال کے انہی مہینوں میں 84 ہزار تھی اور یہ ریکارڈ 207 فیصد اضافہ ہے۔
تازہ ترین