• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 ایماندار ترین سرکاری ملازمین کیلئے انٹیگریٹی آئیکونز ایوارڈز کا اعلان

اسلام آباد (نامہ نگار) 300 سے زائد سرکاری اہلکاروں اور اہم شخصیات ( سیاسی جماعتوں کے نمائندگان،غیر ملکی سفارتکار اور ایسے شہری جو انٹیگریٹی آئیکون کے انتخاب کے عمل میں براہِ راست شریک تھے)کے سامنے پیر کو پاکستان کے 5 ایماندار ترین سرکاری ملازمین کا اعلان کردیا گیا۔

اکائونٹیبلٹی لیب پاکستان کی طرف سے چوتھی سالانہ ایوارڈز تقریب میں ملک کے بہترین سرکاری اہلکاروں کو انٹیگریٹی آئیکونز کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

300 سے زائد امیدواروں میں سے5 بہترین امیدواروں کو اپنی ذمہ داریاں انتہائی دیانتداری سے ادا کرنے کی بدولت اپنے ساتھیوں ، افسران اور خصوصاً پاکستانی شہریوں کی نظر میں قابلِ احترام سمجھا گیا،تقریب کی مہمان ِ خصوصی وزیرِ مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اکائونٹیبلٹی لیب کی کاوشوں کو سراہا ۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ " انٹیگریٹی آئیکون پاکستان کیلئے انتہائی ضروری ہے اور یہ سرکاری ملازمین کے لیے اب ایک اہم ایوارڈ کی حیثیت اختیار کرچکا ہے " ۔

انہوں نے تمام آئیکونز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اور عوامی نمائندے شفاف نظام کے قیام کے لیے مل کر کام کریں ۔

تازہ ترین