• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک کرپشن فری،صومالیہ بدعنوان ترین ،پاکستان کا117واں نمبر

ڈنمارک ( نیوز ایجنسی ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کرپشن سے پاک ممالک کی فہرست جاری کی ہے رپورٹ میں پاکستان کا نمبر117 بتایا گیا ، بھارت 78ویں ،چین 87 ویں، نمبر پر رہا، ڈنمارک کو کرپشن سے پاک ملک قرارپایا ہےتاہم کرپشن سے پاک دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک میں سنگا پور ، ناروے ، لکسمبرگ ، نیوزی لینڈ، سوئزر لینڈ ، کینیڈا اور برطانیہ شامل ہیں۔جس میں سے کینیڈا اور لکسمبر گ مشترکہ طور پر نویں نمبر پر جبکہ فن لینڈ سنگا پور اور سوئزر لینڈ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر آئے،پاکستان کے ساتھ 117واں نمبر ویت نام نے شیئر کیا، اگر فہرست کو آخر سے پڑھا جائے تو صومالیہ دنیا کا کرپٹ ترین ملک بن گیادیگر ملکوں میں یمن ، گینیا بیسائو ، لیبیا ، شام ، شمالی کوریا ، ایکواٹو رئیل گینیا، سائوتھ سوڈان ، سوڈان اور افغانستان شامل ہیں ،یاد رہے اس سے قبل بدعنوانی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپٹ ممالک کی جو فہرست جاری کی تھی اس میں پاکستان کی پوزیشن پہلے سے بہتر آئی تھی۔تاہم ہنگری اور ترکی میں کرپشن بڑی ہے اور امریکہ بھی بڑھتی ہوئی کرپشن کی وجہ سے شفاف ترین ممالک کی فہرست سے خارج ہوگی۔
تازہ ترین