• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملے کا مطلب حکومت درپیش مرحلے پر آئین سازی نہیں چاہتی، مصدق ملک

کراچی(جنگ نیوز)جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہا کہ لندن میں مقیم پاکستانی بہت آگاہ ہیں وہاں کا ماحول بہت الگ ہے شہباز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ برطانوی اخبار کو کورٹ لے کر جاؤں گا جولائی میں کہا اور اب لندن میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ اس کا جواب نہیں دوں گا تو وہاں لوگ اب سمجھ گئے ہیں کہ یہ لوٹنے والے مفروروں کا گینگ بن چکاہے یہ مظاہرے اس لئے ہو رہے ہیں کہ شہباز شریف نے تقریباً اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔ لیکن قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے میں اس کی مذمت کرتی ہوں۔مسلم لیگ نون کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ یہ بات واضح ہوگئی حکومت چاہتی ہی نہیں کہ جو مرحلہ ہمارے سامنے ہے اس پر آئین سازی ہو اپوزیشن نے شروع سے کہا کہ عدالت نے جو فیصلہ دیا ہے ہم بالکل اس پر قانون سازی کریں گے مگر اگلے ہی دن عمران خان نے تقریر میں اپوزیشن کو مافیا کہا اب گھر پر حملہ کروادیا۔سنیئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے جمائمہ کے گھر پر بھی حملہ ہوا تھا جس کی سب نے مذمت کی تھی اگر یہ رواج ڈالنے جارہے ہیں تو یہ یہاں رکے گا نہیں اس نئے انداز سے سب کو بچناچاہیے ترمیم یا قانون سازی تو پارلیمنٹ سے ہوجائے گی لیکن اتنے خراب معاملات ہو رہے ہیں کہ وہ ترمیم پاس بھی ہوجائے تو ایسا لگے گا جیسے پتہ نہیں اس ملک کے ساتھ کیا ہوگیا ہے۔ عندلیب عباس نے مزید کہا کہ کیا اپوزیشن بلیک میلر ہے یہ کہہ رہے ہیں ہم آپ کے بل نہیں پاس ہونے دیں گے چاہے وہ زینب بل ہے یا آئینی ترمیم ہے جب تک کہ ہمارے لوگوں کو مادر پدر آزاد کر کے چھوڑیں گے نہیں رویہ نرم نہیں کریں گے ۔ سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں دو ججوں نے انہیں گاڈ فادر اور سسیلین مافیا سے تشبیہ دی گئی تھی۔
تازہ ترین