• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو سگی بہنیں رشتے دار سگے بھائیوں سے شادی کیلئے عدالت پہنچ گئیں

میرپورخاص(نامہ نگار)میرپورخاص میں دوسگی بہنیں اور دو سگے بھائی پسند کی شادی کرنے عدالت پہنچ گئے،پولیس نے عدالت کے باہر سے چاروں کوتحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق کھپرو کے علاقے بھٹ بھائٹی کی رہائشی دونوجوان سگی بہنیں اسی علاقہ میں رہائش پذیر اپنے رشتہ دار دو سگے بھائیوں سے پسند کی شادی کرنے ان کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس میرپورخاص پہنچ گئیں۔اس دوران لڑکیوں اور لڑکوں کے والدین نےبھی عدالت کے سامنے سڑک پر جمع ہوکر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور لڑکوں اورلڑکیوںکو تحویل میں لے کر ٹاؤن پولیس اسٹیشن اور وومن پولیس اسٹیشن منتقل دیا۔ رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین