• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپورکھول کر دنیاکو امن اور رواداری کاپیغام دیا،نور الحق قادری

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)مسلم اْمہ اکٹھی ہو کر پوری دنیا میں برداشت اور رواداری کا پیغام عام کرے،پاکستان نے گوردوارہ کرتارپور کے دروازے کھول کر دنیا کو امن اور رواداری کاپیغام دیا، یہ بات وفاقی وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ابو ظہبی میں منعقدہ عالمی کانفرنس سےخطاب کے دوران کہی۔کانفرنس کا انعقاد متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل اور مسلم معاشروں میں قیام امن فورم نے کیا جس کے چیئرمین شیخ عبد اللہ بن بیاح ہیں۔ وزیر مذہبی امور کے خطاب سے قبل عرب امارات کے وزیر رواداری شیخ نہیان مبارک النہیان نے تعارفی خطاب کیا۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے آئے جید علماء، مفتیانِ کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی۔
تازہ ترین