• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے، 6 گاڑیاں بھی غائب

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری پانچ گاڑیوں ،متعددموٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی ایک گاڑی اور موٹر سائیکل اڑا لی گئی ۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میلادچوک ڈھوک مستقیم میں واقع سیف وے سٹورپرپیرکی رات ڈکیتی کی واردات میں دومسلح ڈاکوگن پوائنٹ پرمحمدعمران اوراسدعلی شاہ سے دولاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ گنج منڈی کو عمر شاہ نے بتایا کہ کریم ٹیکسی چلاتاہوں ایک سواری نے کال کرنے کے لیے مجھ سے میرا موبائل فون لیا او لے کر بھاگ گیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کو شمائل حسین نے بتایا کہ میں کار نمبر ایل ای -17اے-4812 پر فیملی کے ہمراہ ڈیسٹنٹ شادی ہال آیا جہاں سے نامعلوم چورمیری گاڑی چوری کر کے لے گیا جس میں ایک موبائل ، ڈکی میں کپڑوں کا بیگ ، بچوں کے کپڑے اور طلائی زیورات تھے ۔تھانہ صادق آباد، تھانہ کینٹ اورتھانہ روات کے علاقوں میں چار وارداتوں میں موٹر سائیکل سوار شہریوں سے موبائل اور نقدی چھین کر لے گئے۔تھانہ نصیرآبادکو افتخار علی نے بتایا کہ چور گھر سے طلائی زیورات اورموبائل،تھانہ سول لائن کے علاقہ میں 3 نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر 50ہزارروپے چھین لئے۔ ایک ملزم کو قابوکرلیا اسی دوران انہوں نے فائرنگ شروع کردی جس سے ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا ۔تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں گھر سے ایل سی ڈی، 85ہزارروپے اور سونا 4 تولے چوری ہو گیا۔ تھانہ گولڑہ کے علاقے 26 نمبر چونگی پر دو مسلح افراد نےلوٹنے کی کوشش میں نا کامی پر موٹر سائیکل سوار کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں گھر سے چھ لا کھ روپے مالیت کا سامان چرا لیا گیا ۔ کھنہ پولیس کو عاطف نے بتایاکہ احمد گل کے کہنے پر کئی منصوبے مکمل کئے لیکن اس نے اپنی کمپنی سے 62لاکھ 60ہزار روپے وصول کر نے کے باوجود مجھے رقم نہ دی اور اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ تھانہ لوہی بھیر پولیس کو الیاس نے بتا یا کہ فاطمہ خالد و تین افراد نے مکان کا سودا 83لاکھ میں کیا اور بعد میں اس کے خاوند اور بیٹے نے مکان خالی کرالیا ، جبکہ مجھے دیئے گئے کاغذات جعلی پائے گئے ۔
تازہ ترین