• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ڈیلر کے قتل سے قیام امن کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی ،مولانا عصمت اللہ

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سرپرست اور رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے نواں کلی میں پراپرٹی ڈیلر حضرت خان خلجی کو شہید اور محب اللہ کو زخمی کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دن دیہاڑے مسلح افراد کی جانب سے رقم لوٹنے اور فائرنگ سے علاقے میں قیام امن کے دعووں کی قلعی کھل گئی انہوں نے کہا اس المناک واقعہ سے پورے علاقے پر سوگ کا سماں ہے عوام میں اد واقعہ کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ اپنی ذمہ داری ادا کریں قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اس دلخراش واقعہ کی مذمت کرتی ہے اور حضرت خان شہید کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ علاقے میں موجود تھانہ کے عملے کو متعدد بار کہا گیا ہے کہ وہ علاقے میں قیام امن برقرار رکھنے کے لئے پولیس گشت بڑھائے عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ حضرت خان کے ایک خانہ کے ساتھ ذاتی حوالے سے انصاف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون کروں گا۔ 
تازہ ترین