آپ آف لائن ہیں
جمعرات6؍ صفر المظفّر 1442ھ24؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حکومت بلوچستان کوشکار فیس کی مد میں 35 کروڑ سے زائد آمدن کی توقع

کوئٹہ(آن لائن)حکومت بلوچستان کو رواں سال شکارکی فیس کی مد میں 35کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی متوقع ہے شکارکیلئے علاقے قطری سمیت مختلف عرب باشندوں کواجازت نامے دیئے ہیں وائلڈلائف حکام کے مطابق قطری شیخ کی جانب سے شکارکیلئے1لاکھ 31ہزارڈالرکاچالان جمع کرادیاگیا قطری شیخ کی جانب سے1لاکھ ڈالرتلورکے، 31 ہزار ڈالر فالکن کے شکارکیلئے جمع کرائے گئے حکومت بلوچستان نے100تلوروں کے شکارکیلئے ایک لاکھ ڈالرفیس مقررکررکھی ہے گزشتہ سال تلورکے شکارکی فیس کی مد میں 13کروڑروپے جمع ہوئے تھے رواں سال شکارکی فیس کی مد میں 35کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی متوقع ہے ۔  

کوئٹہ سے مزید