• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجوکیشن کمپلیکس میں پچاس سال پرانے درخت کاٹ دیئے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت کی شجری کاری مہم اور درختوں کی کٹائی پر پابندی کے باوجود گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائرسیکنڈری سکول سے ملحقہ ایجوکیشن کمپلیکس میںعملہ کی ملی بھگت سےپچاس سال پرانے درخت اتوار چھٹی کے روزکٹواد یے گئے۔ قریبی آباد ی کو درختوں کی کٹائی کا پتا چلا تو انہوں نے احتجا ج شروع کردیا ، شہریوں کا مطالبہ تھا کہ درخت کاٹنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائےاور ان کے خلاف پولیس میں مقدمہ کرایا جائے۔ اگرمحکمہ تعلیم کے حکام نےکوئی کار روائی نہ کی تو احتجاج کیاجائے گا۔ اس حوالے سے محکمہ سکولز سیکنڈری کے حکام کا کہنا ہے کہ شکایت کا نوٹس لے لیاگیا ہے ۔درخت کٹوانے کی انکوائری کرائی جائے گی۔
تازہ ترین