• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی میں شدت ،سوپ،یخنیٰ،کافی،بلیک ٹی کی فروخت میں اضافہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ سردی سے بچائو کی خاطر شہریوں نے مختلف اشیاءکا استعمال شروع کر دیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر سوپ،یخنیٰ،کافی،بلیک ٹی،چائے وغیرہ کی طلب بڑھ گئی ہے۔کینٹ،حسین آگاہی،حضوری باغ روڈ،گلگشت، نیوملتان، ممتازآباد وغیرہ کے علاقوں میں دکانداروں نے مانگ میں اضافہ ہوتے ہی ان کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں بے چینی پھیل رہی ہے۔صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
تازہ ترین