• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارتک آریان دو فلموں میں اکشے کمار کی جگہ کاسٹ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ ایکٹر کارتک آرین نے بہت کم وقت میں شائقین کے دل میں اپنی الگ جگہ بنائی ہے۔ کارتک ان دنوں فلم ’’بھول بھلیاں 2‘‘ کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں۔ کارتک آرین نے اس فلم میں اکشے کمار کی جگہ لی ہے۔ خبر ہے کہ کارتک آرین نے فلم ہیرا پھیری 3 میں بھی اکشے کمار کو ری پلیس کردیا ہے۔ اکشے کمار ہیرا پھیری کے تمام حصوں میں تھے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق فلم پروڈیوسر کارتک آرین کو ہیرا پھیری 3 میں لینا چاہتے ہیں اور فلم ہیرا پھیری 3 میں راجو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ کارتک آرین راکس نام کے انسٹاگرام اکاونٹ نے ایک میگزین کی تصویر شیر کی ہے۔ اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کارتک آرین سے فلم پروڈیوسر نے ملاقات بھی کی ہے اور انہیں اپنا آئیڈیا کے بارے میں بتایا وہیں سنیل شیٹی اور پریش راویل فلم میں اسی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
تازہ ترین