• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی حکومت قوم کیلئے بری خبر بن چکی ہے،گلوکارجواد احمد

لاہور(ایجنسیاں) نامور پاکستانی گلوکار اور برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت قوم کے لئے بری خبر بن چکی ہے ۔سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنی ایک ٹو یٹ میں گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ ’’پی ٹی آ ئی کی حکومت قوم کیلئے بری خبربن چکی ہے۔ملک میں روٹی,روزگار،کاروباراورمعیشت بندہے اورارب پتی عمران خان غریبوں،مزدوروں سے کہ رہے ہیں کہ گھبرانانہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 15ماہ کے دوران پنجاب حکومت نے وزیروں،آئی جی اور چیف سیکرٹری کی تبدیلیوں کے سواکچھ نہیں کیا اورتعلیم، صحت،پولیس اورٹیکس ریفامز تیارنہیں ہوسکیں۔
تازہ ترین